اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول ڈاکٹر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی کا وعدہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف
نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکے شہید
یحیی سنوار اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت کی۔
انھوں نے اس موقع پر ایران پر صہیونی جارحیت
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں اسرائیل
کو مناسب جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس
عرقچی نے کہا ہے کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی
قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہيں اور ایران کو اس جارحیت کا مناسب جواب دینے
کا پورا حق رکھتا ہے۔
سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پر صہیونی
جارحیت کو غزہ اور لبنان میں صہیونیوں کی نسل کشی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر خارجہ عباس عرقچی نے مزید کہا کہ دنیا کو
عالمی امن اور سلامتی کے لیے اس مشترکہ دشمن کیخلاف متحد ہونا چاہیئے۔
ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر
سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس
کے نام خط میں بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران
کا قانونی حق ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیلی حملوں میں 4 فوجی
شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تہران، خوزستان اور ایلام میں ریڈار نشانہ
بنائے گئے تھے، تاہم فضائیہ کے بروقت اقدام سے بہت کم نقصان پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110